کھیل
Time 20 جنوری ، 2023

امیتابھ بچن کی رونالڈو، میسی سے ملاقات، میگا اسٹار نے بہترین شام قرار دیدیا

سعودیہ عرب کے شہر ریاض میں ہونے والے دوستانہ میچ میں بگ بی امیتابھ بچن کو بھی دعوت دی گئی تھی/ فائل فوٹو
سعودیہ عرب کے شہر ریاض میں ہونے والے دوستانہ میچ میں بگ بی امیتابھ بچن کو بھی دعوت دی گئی تھی/ فائل فوٹو

بالی وڈ کے میگا اسٹار  امیتابھ بچن نے سعودی عرب کے شہر ریاض میں دنیائے فٹبال کے اسٹار  کھلاڑی رونالڈو، میسی اور دیگر سے ملاقات کی اور  اس شام کو اداکار نے بہترین شام  بھی قرار  دیا۔

سعودی عرب کے شہر ریاض میں میسی کے پیرس سینٹ جرمین  (پی ایس جی) فٹبال کلب اور رونالڈو اسٹار الیون کے درمیان کھیلا گیا جس میں بالی وڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کو بھی دعوت دی گئی۔

اداکار کی جانب سے دوستانہ میچ کی تقریب اور  فٹبال اسٹارز سے ملاقات کا حوال اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بتایا گیا۔

امیتابھ بچن کی جانب سے ٹوئٹر پر لکھا گیا کہ ریاض میں ایک شام اور کیا زبردست شام تھی،کرسٹیانو رونالڈو، لیونل میسی، ایمباپے، نیمار سب ایک ساتھ کھیل رہے تھے اور آپ کی جانب سے دی گئی دعوت پر مہمان نے کھیل کا افتتاح کیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ پی ایس جی اور  ریاض سیزن ناقابل یقین ہے۔

امیتابھ بچن کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں خوش دیکھا جاسکتا ہے اور انہیں کھلاڑیوں سے ہاتھ ملاتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر امیتابھ بچن کے مداحوں کی جانب سے مبارک باد دیتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ یہ ان کیلئے ایک فخر کا لمحہ ہے۔

 
امیتابھ بچن کی رونالڈو، میسی سے ملاقات، میگا اسٹار نے بہترین شام قرار دیدیا

واضح رہے یہ کھیل کا میدان ریاض میں قائم شاہ فہد انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں منعقد کیا گیا جس میں میسی کی پی ایس جی نے دلچپسپ مقابلے کے بعد رونالڈو کی آل اسٹار الیون کو 5 کے مقابلے میں 4 گولز سے شکست دی۔

مزید خبریں :