Time 21 جنوری ، 2023
کھیل

آسٹریلیا کا کلین سوئپ، پاکستان ویمنز ٹیم کو تیسرے ون ڈے میں 101 رنز سے شکست

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں جاری میچ میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا—فوٹو: ای ایس پی این
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں جاری میچ میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا—فوٹو: ای ایس پی این 

آسٹریلین ویمن ٹیم نے پاکستان کو  تیسرے ون ڈے میچ میں 101 رنز سے شکست دے کر ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں جاری میچ میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، میزبان ٹیم نے  پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے۔

جواب میں پاکستانی ٹیم 337 رنز کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 235 رنز ہی بنا سکی۔

آسٹریلوی پلیئر بیتھ مونی نے 133 جبکہ میگ لیننگ 72 اور تاہلیا میگرا نے 30 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے 3، ندا ڈار اور ڈیانا بیگ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید خبریں :