22 جنوری ، 2023
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر ایک میں پر اسرار دھماکے میں 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں ڈیکوریشن کی دکان میں نشےکےعادی افراد بڑے بلب میں آئس کا نشہ کر رہےتھے کہ اس دوران بلب پھٹ گیا تھا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ بلب کے ٹکڑے لگنے اور جھلسنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ کوکلیئرکر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔