Time 22 جنوری ، 2023
پاکستان

حافظ آباد: نوکری کا جھانسہ دیکر مزدورکا گردہ نکال لیا گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

حافظ آباد میں مزدورکو نوکری دلانے کا جھانسہ دےکر اس کا گردہ نکال لیا گیا۔

تھانہ سٹی میں درج ایف آئی آر کے مطابق گردہ مافیا کا گروہ جعفر نامی مزدور کو نوکری کا جھانسہ دےکر مری لےگیا جہاں سے ملزمان نےجعفر کو پشاور جانےکو کہا اور انکار پر ملزمان جعفرکو  بے ہوش کرکے پشاور لےگئے۔

ہوش آنے پر اس نے پیٹ کے دائیں جانب پٹی بندھی دیکھی، پوچھنے پر ملزمان نے بتایا کہ گاڑی کے ٹکرانے سے چوٹ آئی ہے۔

متاثرہ مزدور  ملزمان کے چنگل میں رہنےکے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوا، مزدور کو حالت غیر ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 پولیس کا کہنا ہےکہ4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے۔


مزید خبریں :