Time 23 جنوری ، 2023
پاکستان

نقیب اللہ محسود قتل کیس میں کون کون سے پولیس افسران ملوث رہے؟

نقیب قتل کیس میں 10 ملزمان گرفتار کیے گئے جن میں سے بعض نے ضمانتیں کرالی تھیں/ فائل فوٹو
نقیب قتل کیس میں 10 ملزمان گرفتار کیے گئے جن میں سے بعض نے ضمانتیں کرالی تھیں/ فائل فوٹو

کراچی: نقیب اللہ محسود قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار احمد اور 2 ایس ایچ اوز سمیت 16 ملزمان ملوث رہے جن کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل تھے۔ 

نقیب قتل کیس میں 10 ملزمان گرفتار کیے گئے جن میں سے بعض نے ضمانتیں کرالی تھیں، ان ملزمان میں معطل ایس ایس پی راؤ انوار احمد، شاہ لطیف ٹاؤن کے سابق ایس ایچ او سب انسپکٹر امان اللہ مروت، ان کے بھائی اے ایس آئی احسان اللہ مروت، نقیب اللہ کو حراست میں لینے والی ٹیم کے انچارج سابق ایس ایچ او سہراب گوٹھ سب انسپکٹر شعیب شوٹر، محمد انار، اے ایس آئی گدا حسین سرگانی، خیرمحمد، علی اکبر، ہیڈ کانسٹیبلز صداقت حسین شاہ، فیصل محمود، عامر شاہ، کانسٹیبلز محسن عباس، راجہ شمیم، عمران کاظمی، ریاض احمد اور دیگر شامل تھے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے ملنے والے احکامات پر ملٹری انٹیلی جنس، آئی ایس آئی، انٹیلی جنس بیورو، ایف آئی اے، رینجرز اور ایف سی سے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جاتی رہیں مگر بیشتر بااثر ملزمان پولیس کی سکیورٹی میں دندناتے پھرتے رہے۔


مزید خبریں :