24 جنوری ، 2023
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس سمیت 97 لا افسران کو عہدوں سے فارغ کردیا گیا۔
ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سمیت دیگر لا افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 32 ایڈیشنل اور 65 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو عہدوں سے ہٹادیا گیا۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل جواد یعقوب کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے امور دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ حکومت نے 20 نئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور 35 اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب تعینات کیے ہیں۔