13 دسمبر ، 2012
ریو ڈی جینیرو…جیلوں میں قیدیوں کو عموماً شریفانہ زندگی گذارنے کے طور طریقے بتائے جاتے ہیں لیکن برازیل کی ایک جیل میں اس کام کے لئے انوکھے طریقے پر عمل کیا جارہا ہے۔ یوگا کی کلاس ہفتے میں ایک بار ہوتی ہے جس کا اہتمام آرٹ آف لِونگ فاوٴنڈیشن نے کیا ہے۔ کوشش کی جارہی ہے کہ یوگا کی مشقوں کے ذریعے قیدیوں کے طرز عمل میں بہتری لائی جاسکے۔ کلاس میں شریک ایک قیدی آرمانڈو لیموس کا کہنا ہے کہ یوگا کی مشقیں شروع کرنے کے بعد سے اسے اپنی شخصیت اور سوچ میں واضح تبدیلی اور بہتری محسوس ہورہی ہے۔