پاکستان
Time 26 جنوری ، 2023

ایم کیو ایم کا بلدیاتی انتخابات اور حلقہ بندیوں کیخلاف اگلے ماہ احتجاج کا اعلان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایم کیو ایم پاکستان نے بلدیاتی انتخابات اور حلقہ بندیوں کے خلاف اگلے ماہ احتجاج کرنے کا اعلان  کردیا۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ احتجاج سے پہلے الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت کو موقع دے رہے ہیں کہ اگلے ہفتے سے دوبارہ حلقہ بندیاں شروع کرائیں ، جب حلقہ بندیاں ہی نہیں تو انتخابات کی کیا قانونی حیثیت رہی۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے لیے الیکشن نہیں حلقہ بندیاں اہم ہیں ، آئینی قانونی اور جمہوری طریقے سے انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ اگر ہم انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے تو الیکشن تسلیم ہی نہیں ہوں گے ۔

مزید خبریں :