28 جنوری ، 2023
راجن پور کے کچے میں کئی سال سے ڈاکو راج قائم ہے جس سے مقابلہ پولیس کر تو رہی ہے مگرکامیابی سے کوسوں دور ہے۔
اغوا ،قتل اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب 6 بڑے گینگ کچے کے مختلف علاقوں میں اپنے ٹھکانے قائم کیے ہوئے ہیں۔
راجن پور کچے کا علاقہ، ایک طرف سندھ اور بلوچستان باڈر، دوسری طرف راجن پور کا کچہ شروع ہوتا ہے، دریائے سندھ کے اندر ڈاکوؤں کے تھانے ہیں جہاں پولیس نے چاروں اطراف ڈاکوؤں کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔
پولیس دریائے سندھ کے اندر ڈاکوؤں کا مقابلہ نہیں کرسکتی، پولیس کے پاس ایسے وسائل نہیں ہیں جو پانی کے اندر جاکر ڈاکوؤں کو گرفتار کرسکے، ڈاکو آسانی سے قتل ،اغوا اور ڈکیتی کرکے واپس اپنے علاقے پہنچ جاتے ہیں۔
کچے میں پولیس چوکیاں اور مورچے عام سے مٹی کے بنے ہوئے ہیں پھر بھی پولیس کے جوان کم وسائل پر ڈاکوؤں کا مقابلہ کررہے ہیں۔
تاہم اب تک 40 پولیس کے جوان کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں شہید ہوچکے ہیں اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔