Time 01 فروری ، 2023
پاکستان

پنجاب بھر میں ریسٹورینٹس رات 11 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت

ہوم ڈیلیوری سروس رات ساڑھے 12 بجے تک جاری رکھی جاسکتی ہے: لاہو رہائیکورٹ/ فائل فوٹو
ہوم ڈیلیوری سروس رات ساڑھے 12 بجے تک جاری رکھی جاسکتی ہے: لاہو رہائیکورٹ/ فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے ریسٹورینٹس کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کا اضافہ کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کیس کی گزشتہ سماعت کا فیصلہ جاری کردیا جس میں عدالت نے ریسٹورینٹس کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہےکہ ریسٹورینٹس کو رات 11 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت ہے اور ہوم ڈیلیوری سروس رات ساڑھے 12 بجے تک جاری رکھی جاسکتی ہے۔

عدالت نےٹریفک پولیس کو سڑکوں پر ٹریفک کی معلومات  کے لیے ٹیلی فون نمبر دینے کی ہدایت کی ہے اور سیکرٹری ماحولیات سے اسموگ کے خاتمے کے لیے اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید خبریں :