Time 03 فروری ، 2023
پاکستان

خاتون کے تشدد کا شکار پولیس افسر انصاف کا منتظر، پولیس گرفتاری عمل میں نہ لاسکی

کراچی کے علاقے  پی آئی ڈی سی چوک پر خاتون کے تشدد کا شکار پولیس افسر  انصاف کا منتظر ہے۔

ساؤتھ زون پولیس مقدمہ درج ہونے کے باوجود خاتون اور اس کے بھائی کو گرفتار  نہ کرسکی۔

ٹریفک پولیس کے باوردی افسر پر خاتون نے گزشتہ روز سر عام  تشدد کیا تھا جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

واقعےکی ویڈیو گزشتہ روز  نشر ہونے کے بعد مقدمہ خاتون اور اس کے بھائی کےخلاف درج کیا گیا تھا۔

تاہم کئی گھنٹے گزر جانے اور واقعے میں ملوث خاتون کی تفصیلات سامنے آنے کے باوجود پولیس کچھ نہ کرسکی۔

اس حوالے سے پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گاڑی کے مالک اور خاتون کو جلدگرفتار کرلیں گے۔

مزید خبریں :