پاکستان
Time 06 فروری ، 2023

حیدر آباد سکھر موٹروے کرپشن: پیسوں سے خریدی گئی اربوں کی پراپرٹی اور 97 کروڑ کیش برآمد

ملزمان نے مہنگی سوسائٹی میں ایک ہی دن میں 14 ولاز خریدے، مہنگی گاڑیاں بھی خریدیں، نیب نے عدالت میں تفصیلی رپورٹ پیش کردی— فوٹو: فائل
ملزمان نے مہنگی سوسائٹی میں ایک ہی دن میں 14 ولاز خریدے، مہنگی گاڑیاں بھی خریدیں، نیب نے عدالت میں تفصیلی رپورٹ پیش کردی— فوٹو: فائل

حیدر آباد سکھر  موٹروے میں مٹیاری سیکشن کرپشن کیس میں غبن کیے گئے سوا دو ارب روپوں میں سے خریدی گئی ایک ارب روپے کی پراپرٹی اور  97 کروڑ روپے کیش برآمد کرلیے گئے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) حکام کے مطابق گرفتار ملزم عاشق حسین کلیری سے مجموعی طور پر برآمد رقم 97 کروڑ 60 لاکھ روپے ہوگئی،ملزمان نے مہنگی سوسائٹی میں ایک ہی دن میں 14 ولاز خریدے تھے۔ ملزمان نے مہنگی گاڑیاں بھی خریدیں۔

نیب حکام نے تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کردی، احتساب عدالت نے عاشق کلیری کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

مٹیاری موٹروے فنڈز میں سوا دو ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار عاشق کلیری سمیت سابق ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان رشید، سابق اسسٹنٹ کمشنر سعید آباد منصور  علی عباسی، سابق ایریا بینک منیجر  تابش علی شاہ کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

نیب حکام کےمطابق سیاسی شخصیات کے مبینہ فرنٹ مینز نے کراچی اور نوابشاہ کے پوش علاقوں میں ایک ارب روپے سے زائد کے ولاز، بنگلوز اورگاڑیاں خریدیں۔ تمام پراپرٹی با اثر شخصیات کی ایما پر خریدی گئی۔

عدالت نے رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزماں کے کوآرڈینیٹر اسلم پیرزادہ کے پیش نہ ہونے پر درخواست ضمانت منسوخ کردی جبکہ ملزم عاشق کلیری کو14 روزہ ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔

مزید خبریں :