Time 06 فروری ، 2023
کاروبار

150 ملین سے زائد آمدن والی کمپنیوں پر سپر ٹیکس کیخلاف درخواست مسترد

سپر ٹیکس کے نفاذ کے بعد حکومت کو رواں سال کے دوران 80 ارب روپے کے لگ بھگ آمدن ہونے کی توقع ہے. فوٹو فائل
سپر ٹیکس کے نفاذ کے بعد حکومت کو رواں سال کے دوران 80 ارب روپے کے لگ بھگ آمدن ہونے کی توقع ہے. فوٹو فائل

لاہور ہائیکورٹ نے فنانس ایکٹ 2022 کے تحت پارلیمنٹ کی طرف سے 150 ملین روپے سے زائد آمدن والی امیر کارپوریشنز کے منافع پر سپر ٹیکس عائد کرنے کے خلاف رٹ مسترد کر دی۔

عدالت نے ایک ہفتے میں اس مد میں ریکوری کرنے کا حکم بھی دیا ہے جس سے حکومت کو رواں سال کے دوران 80 ارب روپے کے لگ بھگ آمدن ہونے کی توقع ہے۔

اس حوالے سے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ایف بی آر کی جانب سے درخواستوں پر سپریم کورٹ نے آج حکم دیا ہے، عدالت نے سپر ٹیکس کے واجبات 7 دن میں ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالت نے سپر ٹیکس کے 50 فیصد واجبات کی ادائیگی کا حکم دیا ہے، پارلیمنٹ نے 150ملین روپے سے زائد آمدن والی کارپوریشنز پر سپر ٹیکس لگایا تھا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا پارلیمنٹ نے فنانس ایکٹ 2022 کے تحت سپر ٹیکس عائد کیا تھا تاہم لاہور ہائیکورٹ نے عبوری حکم کے ذریعے سپرٹیکس کا نفاذ روک دیا تھا۔