Time 08 فروری ، 2023
پاکستان

ملتان میں پی ٹی آئی اور لیگی کارکن لڑ پڑے، الیکشن کمیشن کا دفتر میدان جنگ بن گیا

کارکنوں نے الیکشن کمیشن کے دفتر میں رکھے گملے ایک دوسرے پر برسا دیے، جس سے 7 افراد زخمی ہوگئے— فوٹو: اسکرین گریب
کارکنوں نے الیکشن کمیشن کے دفتر میں رکھے گملے ایک دوسرے پر برسا دیے، جس سے 7 افراد زخمی ہوگئے— فوٹو: اسکرین گریب

ملتان میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنان میں جھگڑا ہوگیا جس کے بعد الیکشن کمیشن کا آفس میدان جنگ بن گیا۔

ملتان میں الیکشن کمیشن کے دفتر میں پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر اور ن لیگ کے جانب سے شیخ طارق رشید اور جاوید ہاشمی کاغذات جمع کرانے آئے تو کارکنان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی۔ 

اس دوران دونوں جماعتوں کے کارکنان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور پھر ہاتھا پائی شروع ہو گئی۔ کارکنوں نے الیکشن کمیشن کے دفتر میں رکھے گملے ایک دوسرے پر برسا دیے، جس سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔

الیکشن کمیشن کے دفتر میں موجود پولیس نے روکنے کی کوشش کی لیکن کارکنان ایک دوسرے پر پتھراؤ کرتے رہے بعدازاں پولیس کی مداخلت پر کارکنان الیکشن کمیشن کے دفتر سے منتشر ہوگئے۔

مزید خبریں :