08 فروری ، 2023
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 67 جہلم 2 سے ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے67 کی یہ نشست فواد چوہدری کےاستعفے سے خالی ہوئی تھی۔
اس نشست پر ضمنی انتخابات کیلئے فواد چوہدری نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی 33 نشستوں پر 16 مارچ کو پولنگ ہوگی۔