01 دسمبر ، 2024
اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے مظاہرین کے ویڈیو بیان جاری کردیے۔
گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کیلئے ’فائنل کال‘ دی گئی تھی۔
اسلام آباد پولیس نے احتجاج کے دوران درجنوں افراد کو گرفتار کیا تھا۔ اسلام آباد پولیس نے گرفتار مظاہرین کے ویڈیو بیان جاری کردیے۔
مظاہرین کا کہنا تھاکہ احتجاج میں ساتھ لانے والی پی ٹی آئی قیادت ہنگامہ آرائی کے دوران چھوڑ کر فرار ہوئی، آئندہ ایسے کسی احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے۔