Time 09 فروری ، 2023
دنیا

ڈزنی کا 7 ہزار ملازمین کو فارغ کرنےکا فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

معروف انٹرٹینمنٹ کمپنی ڈزنی نے 7 ہزار ملازمتوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ  ٹوئٹر سے تو ملازمین کو نکالنے کی خبریں سامنے آرہی تھیں اب انٹرٹینمنٹ سے بھر پور ڈزنی نے بھی اپنے 7 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا کہہ دیا ہے۔

  برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ملازمین کی تعداد میں کمی  ڈزنی اسٹریمنگ سروس کو منافع بخش بنانے اور  بھاری رقم بچانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2019 میں ڈزنی ویڈیو اسٹریمنگ سروس کے لانچ ہونے کے بعد ڈزنی کے سبسکرائبر میں پہلے سے کمی آئی ہے۔

 باب ایگرکا کہنا ہےکہ ہم کمپنی میں تخلیقی صلاحیت کو ابھارنے کے لیےکام کر رہے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ ہم اپنے ارادوں میں کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اخراجات کم کرنا ہمارے کاروبار کے لیے پائیدار ترقی اور منافع کا باعث بنے گا، ہمارے لیے بہتر ہے کہ ہم مستقبل کے خلل اور عالمی اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے سکیں اور  شیئر ہولڈرز کے لیے ساز گار ماحول پیدا کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کی جانب سے یہ فیصلہ گزشتہ سال کے آخری تین مہینوں میں ہونے والی مالی رپورٹ کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے، ان برطرفیوں سے دنیا بھر میں ڈزنی کی ورک فورس کا حجم 3.6 فیصدکم ہوگا۔

مزید خبریں :