کھیل
15 دسمبر ، 2012

ہمارے بیٹسمینوں کی ٹیکنیک زیادہ مضبوط نہیں، انضمام الحق

ہمارے بیٹسمینوں کی ٹیکنیک زیادہ مضبوط نہیں، انضمام الحق

لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کیلئے جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہوگی ،زیادہ کرکٹ ہی کھلاڑیوں کی بیٹنگ ٹیکنیک بہتر کرسکتی ہے ۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ ،بھارت کا دورہ انتہائی اہم ہے ،سیریز کی تیاریوں کے لئے بیٹنگ ٹیکنک بہتر بنانے کی کوشش کریں گے ۔سابق کپتان نے کہا کہ سب ہی کھلاڑی محنت کرہے ہیں اکثر کھلاڑیوں کے ساتھ وہ خود بھی کھیلے ہیں،جانتے ہیں کہ پلیئرز کتنی محنت کرتے ہیں۔انضمام الحق نے کہا کہ چیئر مین پی سی بی تمام کھلاڑیوں کو سپورٹ کررہے ہیں کھلاڑیوں ،گیم پر فوکس کریں جیت خود ملے گی ۔

مزید خبریں :