Time 10 فروری ، 2023
کھیل

’جو دل بعد میں ٹوٹنے تھے وہ آج ٹوٹ گئے‘، شاداب کا اپنی شادی پر دلچسپ تبصرہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نےاپنی شادی کے حوالے سے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے  کہا ہے کہ جو دل بعد میں ٹوٹنے تھے وہ آج ٹوٹ گئے، ایسا تو ہوتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ شادی کی بہت زیادہ خوشی ہے، میں تو آسٹریلیا جانے والا تھا لیکن شادی ہوگئی، سب کچھ بہت جلدی ہوا جس کا مجھے اندازہ بھی نہیں تھا۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ کرکٹرز نے مل کر  ایک ساتھ شادی کا کوئی پلان نہیں بنایا تھا، سب کرکٹرز کی شادی ایک ساتھ ہونا ایک اتفاق ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شاہین اور شان مسعود کا شادی کا پلان پہلے سے تھا تاہم حارث اور میرا شادی کا کوئی پلان نہیں تھا.

انہوں نے بتایا کہ شادیوں کا سیزن چل رہا تھا، حارث رؤف کی انجری ہوئی، اس کو وقت ملا اور شادی کرلی، مجھے بھی انجری ہوئی آسٹریلیا نہیں جا سکا اور شادی کرلی۔

شاداب خان نے کہا کہ ثقلین مشتاق کو ثقی بھائی ہی بولوں گا، ان کے ساتھ ابھی تک سسر والا کوئی سین نہیں بنایا ہے، کوچ والا ہی تعلق ہے وہ ڈانٹتے بھی رہتے ہیں۔

مزید خبریں :