پاکستان
15 دسمبر ، 2012

قومی خزانے کو انتخابی مہم پر خرچ کیا جا رہا ہے،ڈاکٹر وسیم

قومی خزانے کو انتخابی مہم پر خرچ کیا جا رہا ہے،ڈاکٹر وسیم

لاہور…جماعت اسلا می پنجاب کے امیر ڈاکٹر سید وسیم اختر کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں انتخابی قوانین کی دھجیاں اڑائی گئیں،قومی خزانے سے لوٹے پیسے کو انتخابی مہم پر خرچ کیا جا رہا ہے۔منصورہ لاہور سے جاری بیان میں ڈاکٹر وسیم اختر نے کہا کہ پونے پانچ سال عوام کو مایوس کرنے والے آخری تین ماہ میں لوٹ مارکے سوا کیا کارکردگی دکھائیں گے،روزانہ12 ارب روپے کرپشن اور7ارب روپے کی ٹیکس چوری وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی گڈگورننس کا پول کھولنے کیلئے کافی ہے،انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کے بیانات قابل تشویش ہیں، اعلیٰ عدالتوں کے خلاف توہین آمیز زبان یا دھمکیاں زیب نہیں دیتا۔

مزید خبریں :