14 فروری ، 2023
کراچی کے نجی اسپتال میں 19 سالہ خاتون کے ہاں چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون کے ہاں بچوں کی ولادت آپریشن کےذریعے ہوئی ہے، خاتون کو ایمرجنسی میں اسپتال لایا گیا تھا۔
اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ چاروں بچے لڑکے ہیں، تمام بچے صحت مند ہیں اور ماں کی حالت بھی ٹھیک ہے۔
بچوں کو این آئی سی یو میں اسپیشل کیئر میں رکھا گیا ہے۔