Time 20 فروری ، 2023
پاکستان

پنجاب اورپختونخوا اسمبلیوں کے اسپیکرز نے الیکشن کی تاریخ کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

سپریم کورٹ صوبائی گورنرز کو انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا حکم دے: درخواست میں استدعا— فوٹو:فائل
سپریم کورٹ صوبائی گورنرز کو انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا حکم دے: درخواست میں استدعا— فوٹو:فائل

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اسپیکرز نے الیکشن کی تاریخ کے اعلان کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر سبطین خان اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے مشتاق غنی نے سپریم کورٹ میں  مشترکہ درخواست دائر کی۔

درخواست میں صوبائی گورنرز، الیکشن کمیشن اور صدرمملکت، وزارت قانون، پارلیمانی امور،کے پی اورپنجاب حکومتوں کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل کو ایک ماہ سے زیادہ وقت گزرچکا ہے، گورنرز آئین کے مطابق انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کررہے۔

درخواست گزار نے کہا ہے کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ 

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ صوبائی گورنرز کو انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا حکم دے۔

مزید خبریں :