کھیل
Time 20 فروری ، 2023

بنگلادیش پریمیئر لیگ کی فاتح ٹیم کا محمد رضوان کو زبردست خراج تحسین

کومیلا وکٹورینز نے 17 فروری کو مسلسل دوسری بار بنگلادیش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا— فوٹو: کومیلا وکٹورینز
کومیلا وکٹورینز نے 17 فروری کو مسلسل دوسری بار بنگلادیش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا— فوٹو: کومیلا وکٹورینز

بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کی فاتح ٹیم کومیلا وکٹورینز نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

خیال رہے کہ کومیلا وکٹورینز نے 17 فروری کو مسلسل دوسری بار بنگلادیش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ مجموعی طور پر اُنہوں نے چوتھی بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔

کومیلا وکٹورینز نے رواں سیزن میں محمد رضوان کی خدمات بھی حاصل کی تھیں تاہم وہ مکمل سیزن نہیں کھیل سکے تھے اور فائنل سے قبل وطن واپس آگئے تھے۔

اب کومیلا وکٹورینز کی جانب سے جاری بیان میں محمد رضوان کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

کومیلا وکٹورینز نے اپنے بیان میں کہا کہ ’محمد رضوان نے ایسے وقت میں ٹیم جوائن کی جب ہم تین میچز ہار چکے تھے لیکن انہوں نے ہماری قسمت بدل دی۔ ان کے خوبصورت اور پر خلوص الفاظ نے ہمیں آگے بڑھنے کی طاقت اور  تحریک دی۔‘

بیان میں رضوان کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ  ’وہ ایک ستون کی طرح ہمارے لیے کھڑے رہے، فیلڈ میں انہوں نے ہمیں گارجین کی طرح گائیڈ کیا، انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ ہمیں پلے آف میں لے کر جائیں گے اور انہوں نے اپنا وعدہ پورا کیا۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’وہ فائنل میچ میں بھی ہمارے درمیان تھے اور ہمارے ساتھ ٹرافی اٹھائی کیوں کہ ہم سب نے ان کی باتوں کو یاد رکھا اور اب بھی انہیں محبت سے یاد کرتے ہیں۔‘


مزید خبریں :