Time 21 فروری ، 2023
کھیل

عثمان قادر نے جیسن روئے کی وکٹ پر منفرد سیلبریشن کا راز بتا دیا

فوٹو: پشاور زلمی
فوٹو: پشاور زلمی

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے لیگ اسپنر عثمان قادر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف جیسن روئے کی وکٹ پر منفرد سیلبریشن کا راز بتا دیا۔

پیر کو پی ایس ایل کے 9 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔

پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ کو بیٹنگ کی دعوت دی اور کوئٹہ نے مقررہ اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔کوئٹہ کی جانب سے افتخار احمد 50، سرفراز احمد 39 اور اوڈین اسمتھ 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پشاور کی جانب سے عثمان قادر نے 2 وکٹیں لیں۔ جواب میں پشاور نے ہدف 18.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کوئٹہ کی اننگز کے دوران جب عثمان قادر نے جیسن روئے کو بولڈ کیا تو انہوں نے وکٹ لینے کے بعد ہوا میں اے اور کیو بنایا تھا۔

اس سیلبریشن کا راز بتاتے ہوئے عثمان قادر کا کہنا ہے کہ ’’اے‘‘ اور ’’کیو‘‘ سے مراد والد کا نام عبدالقادر تھا۔

عثمان قادر نے کہا کہ پلان کرکے نہیں کیا، ایک دم سے خیال آیا اور والد صاحب کو وکٹ ڈیڈیکٹ کی۔

مزید خبریں :