17 دسمبر ، 2012
لاہور…دوسری ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم آج رات قطر روانہ ہوگی۔ قومی ٹیم پہلا میچ 20دسمبر کو جاپان کے خلاف کھیلے گی۔18کھلاڑیوں اور 6آفیشلز پر مشتمل پاکستان ہاکی ٹیم کا اسکواڈ آج رات لاہور سے قطر روانہ ہوگا۔دوسری ایشین چیمپئنز ٹرافی 20دسمبر سے شروع ہوگی جس میں چھ ممالک کی ٹیمیں شرکت کرہی ہیں پاکستان ٹیم پہلا میچ 20دسمبر کو جاپان کے خلاف کھیلے گی۔