کاروبار
17 دسمبر ، 2012

اوپن مارکیٹ میں ڈالر98.20 روپے کی بلند ترین سطح پر

اوپن مارکیٹ میں ڈالر98.20 روپے کی بلند ترین سطح پر

کراچی …روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ معیشت میں مہنگائی کا سبب بن رہی،ڈالر روپے کو روندتا ہوا سنچری کی طرف بڑھ رہا ہے۔فاریکس مارکیٹ انٹر بینک میں ہفتے کے آغاز پر خام تیل کی ادائیگیوں کے باعث ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 98 روپے 20 پیسے کی بلند ترین سطح پر دیکھا۔ گزشتہ ہفتے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کااضافہ دیکھا گیا۔ماہرین کے مطابق بے لگام ڈالر سے معیشت میں مہنگائی کا سونامی آرہا ہے کیونکہ اس سے درآمدی اشیاء مہنگی ہورہی ہیں۔اس کے علا وہ روپے کی قدر میں عدم استحکام کے باعث غیر یقینی صورت حال سے ڈالر کی رسد بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔رواں مالی سال کے آغاز سے اب تک ڈالر کی قدر میں 3 روپے سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے۔

مزید خبریں :