Time 23 فروری ، 2023
کھیل

بدقسمتی سے ہم جیت نہیں پا رہے لیکن وقت آگیا ہے کہ چیزیں بدلیں: جیسن روئے

ہم کم بیک کرنے کیلئے سخت محنت کررہے ہیں، کچھ پلیئرز کی صحت خراب ہے لیکن ہم اگلے میچ کیلئے تیار ہیں: جیسن روئے—فوٹو: فائل
ہم کم بیک کرنے کیلئے سخت محنت کررہے ہیں، کچھ پلیئرز کی صحت خراب ہے لیکن ہم اگلے میچ کیلئے تیار ہیں: جیسن روئے—فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن روئے نے کہا ہے کہ مجھے ہمیشہ اعتماد ہوتا ہے کہ میں ٹیم کی جیت میں کردار ادا کرسکتا ہوں، بدقسمتی سے ہم جیت نہیں پا رہے لیکن وقت آگیا ہے کہ چیزیں بدلیں۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے میچز کو فراموش کرکے اگلے میچز پر توجہ دینا ہوگی، ہم کم بیک کرنے کیلئے سخت محنت کررہے ہیں، کچھ پلیئرز کی صحت خراب ہے لیکن ہم اگلے میچ کیلئے تیار ہیں۔

جیسن روئے کا کہنا تھا کہ ہم سب کو اندازہ ہے کہ کن کن ایریاز میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، کوئی ایک شعبہ نہیں، ہم نے ہر شعبے میں مایوس کن پرفارم کیا، اب اہم بات یہ ہے کہ ہم یہ دیکھیں کہ کیسے بہتر ہونا ہے جس سے ٹیم کو فائدہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی ہر لیگ میں ایک مختلف طرح کا چیلنج ہوتا ہے، پاکستان سپر لیگ کا معیار بہت اعلیٰ ہے، پاکستان سپر لیگ کھیل کر انجوائے کرتا ہوں، یہاں کا کراؤڈ زبردست ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس فاسٹ بولنگ کا زبردست ٹیلنٹ موجود ہے، ملتان سلطانز کے نوجوان احسان اللہ نے بہت متاثر کیا ہے، کوئٹہ کی ٹیم میں شامل نسیم اور حسنین بھی زبردست ٹیلنٹ رکھتے ہیں۔

مزید خبریں :