چاند، مشتری اور زہرہ کا بیک وقت انسانی آنکھ سے نظارہ

چاند مشتری اور زہرہ کے خوبصورت نظارہ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کیمرے میں محفوظ کیا گیا/فوٹو: سوشل میڈیا
چاند مشتری اور زہرہ کے خوبصورت نظارہ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کیمرے میں محفوظ کیا گیا/فوٹو: سوشل میڈیا

دنیا کے مختلف ممالک میں بدھ کی رات کو  چاند، مشتری اور  زہرہ کا خوبصورت نظارہ انسانی آنکھ سے دیکھا گیا۔

 سیاروں کا ایک ساتھ نظر آنا ایک فلکیاتی نظام کے تحت ہوتا ہے جسے دیکھنے کیلئے سیاروں میں دلچسپی رکھنے والے موقعےکی تلاش میں رہتے ہیں۔

 ایسا ہی ایک واقعہ بدھ کی شام کو پیش آیا جہاں چاند کے ساتھ ساتھ مشتری اور زہرہ کو بھی دیکھا گیا، جسے اینڈریو میک کارتھی نامی امریکی فلکیاتی فوٹوگرافر نے اپنے کیمرے میں محفوظ کیا اور اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر بھی کیا۔

اس کے علاوہ دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس فلکیاتی منظر کو رات کی تاریکی میں دیکھا اور اپنے سوشل اکاؤنٹس پر شیئر بھی کیا۔

ایک صارف نے لکھا انہوں نے اس نظارے کی تصویر اپنے گھر کی بالکنی سے لی ہے۔