25 فروری ، 2023
پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں اپنے 9 سالہ دور حکومت میں اربوں روپے کے غیر ملکی قرضے لیے۔
محکمہ خزانہ کی دستاویز کے مطابق سال 2013 تا 2022 تک کے پی حکومت نے 661 ارب روپے کے قرضوں پر دستخط کیے اور یہ پیسے کے پی حکومت نے غیرملکی اداروں سے منصوبوں کی غرض سے لیے تھے۔
دستاویز میں بتایا گیا ہےکہ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروجیکٹ کےلیے 94 کروڑ 60 لاکھ روپے کے قرضے پر دستخط کیےگئے، ہیلتھ سسٹم اسٹرینتھننگ پروجیکٹ کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ 18 ارب 60 کروڑ روپے کے قرضوں کا معاہدہ کیا گیا جب کہ بالاکوٹ ہائیڈرو پروجیکٹ کےلیے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 48 ارب 30 کروڑ کے قرضوں کا معاہدہ کیا گیا ہے۔
دستاویز کے مطابق جون 2013 تک صوبے کا تقسیم شدہ اور بقایا قرضہ 130 ارب روپے تھا۔