18 دسمبر ، 2012
فیصل آباد …فیصل آباد کی صنعتوں کو گیارہویں روز بھی گیس بحال نہیں ہوسکی۔صنعتکاروں نے زبردستی فیکٹریاں چلانے کی کوشش کی تو گیس کے کم پریشر کے باعث اس میں بھی ناکام ہوگئے۔فیصل آباد کی صنعتوں کو 8 دسمبر سے گیس کی فراہمی معطل کی گئی جو آج گیارہویں روز بھی جاری ہے۔جس کی وجہ سے ریجن کی بیشتر صنعتوں میں پیداواری عمل معطل ہوکر رہ گیا ہے۔پیداوار نہ ہونے سے جہاں صنعتکاروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے وہاں ملازمین بھی بیروزگار ہوگئے ہیں۔آج صنعتکاروں نے زبردستی صنعتیں چلانے کی کوشش کی تاہم گیس کا پریشر نہ ہونے کی وجہ سے اس مشینیں چلانے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔