Time 02 مارچ ، 2023
کاروبار

یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم پیکج کے تحت ملنے والا گھی 115 روپے کلو مہنگا ہوگیا

سبسڈی والا گھی 375 سے بڑھا کر 490 روپےکردیا گیا ہے: فوٹو: فائل
 سبسڈی والا گھی 375 سے بڑھا کر 490 روپےکردیا گیا ہے: فوٹو: فائل

یوٹیلیٹی اسٹورز  پر وزیراعظم پیکج کے تحت ملنے والےگھی کی قیمت میں 2 ماہ میں دوسری بار  اضافہ کر دیا گیا۔

دستاویز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز  پر وزیراعظم  پیکیج کے تحت گھی فی کلو 115 روپے مہنگا ہوگیا ہے، اب سبسڈی والا گھی 375 سے بڑھا کر 490 روپے فی کلو کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل یکم جنوری2023 کو گھی کی قیمت میں فی کلو 75 روپے اضافہ کیا گیا تھا، گزشتہ 2 ماہ میں وزیراعظم پیکج کے تحت گھی مجموعی طور پر 190 روپےفی کلو مہنگا ہوچکا ہے۔

دستاویز کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین گھی کی قیمتوں میں اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے، ان کے لیےگھی کی فی کلو قیمت300 روپے برقرار رہےگی۔

مزید خبریں :