قرض دینے والے ممالک پاکستان کی معاشی صورتحال میں مدد کریں: چین

ترقی یافتہ ملکوں کی سخت معاشی پالیسیاں پاکستان جیسے ملکوں میں معاشی بحران کا سبب ہیں: ترجمان چینی وزارت خارجہ— فوٹو: فائل
ترقی یافتہ ملکوں کی سخت معاشی پالیسیاں پاکستان جیسے ملکوں میں معاشی بحران کا سبب ہیں: ترجمان چینی وزارت خارجہ— فوٹو: فائل

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مالیاتی ادارے اور قرض دینے والے ممالک پاکستان کی معاشی صورتحال میں مدد کریں، تمام پارٹیز پاکستان کیلئے ’مثبت‘ کردار  ادا کریں۔

ترجمان چینی وزیرخارجہ نے بیجنگ میں نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ ترقی یافتہ ملکوں کی سخت معاشی پالیسیاں پاکستان جیسے ملکوں میں معاشی بحران کا سبب ہیں۔

چینی دفتر خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے امریکا کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ چند ترقی یافتہ ملکوں کی بنیاد پرست پالیسیاں پاکستان سمیت ترقی پذیر ملکوں کی مالی مشکلات کا باعث ہیں۔

بین الاقومی خبر رساں ادارے بلوم برگ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی میں سب کو متفقہ کوشش اور تعمیری کردار ادا کرنا چا ہیے۔

بلوم برگ کے مطابق چین سمجھتا ہے گھانا مالی مشکلات کا شکار ہے۔ چین کے مالی ادارے گھانا کا قرض سیٹل کرنے کیلئے بات چیت کر رہے ہیں، چین کثیر الجہتی اداروں اور کمرشل قرض دینے والوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ ان کوششوں میں حصہ دار بنیں۔

مزید خبریں :