21 فروری ، 2012
سانتیاگو …عام طور پرسائیکل کو ہموار راستوں پر چلا یا جا تا ہے لیکن چلی کے ایک قصبے میں نو جوانوں کے درمیان پُر خطراورمنفر د راستوں پرماؤنٹین بائیک ریس کا انعقاد کیا گیا۔ ریس کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں مہم جو نوجوان سڑک کے کنارے فٹ پاتھ،لکڑیوں اور سیڑھیوں پر تیز رفتاری سے سائیکل چلاتے اور مختلف رکاوٹوں کو بغیر کسی مشکل کے مہارت سے عبور کرتے نظر آئے۔اس ریس کے موقع پر سڑک کے کنارے کھڑے تماشائی نا صرف ان بائیسائیکلسٹ کی مہارت سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے بلکہ انکی مہم جوئی اوردیدہ دلیری پر داد بھی دیتے رہے۔