کراچی میں ڈکیتی، ڈاکو فیملی کو یرغمال بناکر گھر کا صفایا کر گئے

ڈاکو گھر سے 35 تولے سونا، نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے، ڈاکوؤں نے مزاحمت پر گھر والوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ فوٹو فائل
ڈاکو گھر سے 35 تولے سونا، نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے، ڈاکوؤں نے مزاحمت پر گھر والوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ فوٹو فائل

کراچی کے علاقے اسکیم 33 میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کر گئے۔

واردات میں ڈاکو گھر سے 35 تولے سونا، نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے گھر والوں کو رسیوں سے باندھا اور مزاحمت پر تشدد بھی کیا، واردات کا مقدمہ تھانا سہراب گوٹھ میں درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :