کھیل
Time 06 مارچ ، 2023

پیٹ کمنز بھارت کے ساتھ چوتھے ٹیسٹ کیلئے بھی دستیاب نہیں ہوں گے

پیٹ کمنز نے اپنی فیملی کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے: کرکٹ آسٹریلیا/ فائل فوٹو
 پیٹ کمنز نے اپنی فیملی کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے: کرکٹ آسٹریلیا/ فائل فوٹو

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز چوتھے ٹیسٹ کے لیے بھی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پیٹ کمنز  والدہ کی طبیعت خراب ہونے پر تیسرے ٹیسٹ سے قبل سڈنی واپس چلے گئے تھے، بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں بھی اسٹیو اسمتھ نے کپتانی کی تھی۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز نے اپنی فیملی کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں :