Time 06 مارچ ، 2023
پاکستان

سندھ کے نجی اسکولوں میں کانچ کی بوتلوں میں مشروبات پرپابندی عائد

احکامات کی خلاف ورزی پراسکولوں کےخلاف قانون کےمطابق کارروائی ہوگی: ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ اسکولز کا نوٹیفکیشن جاری— فوٹو: فائل
احکامات کی خلاف ورزی پراسکولوں کےخلاف قانون کےمطابق کارروائی ہوگی: ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ اسکولز کا نوٹیفکیشن جاری— فوٹو: فائل

سندھ کے نجی اسکولوں میں کانچ کی بوتلوں میں مشروبات پرپابندی لگا دی۔

ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ اسکولز نےکولڈ ڈرنک،کانچ کی بوتل پراسکولوں میں پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ماڈل کالونی کے نجی اسکول میں کولڈڈرنک کےکانچ سے طالبعلم کی موت ہوئی تھی، گیس کی بوتل پھٹنے سے کانچ کی بوتل کسی کوبھی نقصان پہنچا سکتی ہے۔

نوٹیفکیشن کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں میں کانچ کی بوتل میں کولڈڈرنک کے استعمال پرپابندی ہوگی اور احکامات کی خلاف ورزی پراسکولوں کےخلاف قانون کےمطابق کارروائی ہوگی۔

مزید خبریں :