کھیل
Time 10 مارچ ، 2023

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی والدہ انتقال کرگئیں

ماریہ کمنز کی وفات کابہت افسوس ہے: کرکٹ آسٹریلیا/فوٹوفائل
ماریہ کمنز کی وفات کابہت افسوس ہے: کرکٹ آسٹریلیا/فوٹوفائل

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کی والدہ سڈنی میں انتقال کر گئیں۔

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم بھارت کےخلاف چوتھے ٹیسٹ کے دوسرے روز سیاہ پٹیاں باندھے گی۔

  پیٹ کمنز کی والدہ ماریہ کمنز کے انتقال پر کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ماریہ کمنز کی وفات کابہت افسوس ہے، پیٹ کمنز ،کمنز فیملی اور ان کے دوستوں سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پیٹ کمنز والدہ کی تیمارداری کے لیے دوسرے ٹیسٹ کے بعد بھارت سے وطن واپس چلے گئے تھے۔

پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں اسٹیو اسمتھ نے2 ٹیسٹ میچز میں کپتانی کی۔

مزید خبریں :