Time 11 مارچ ، 2023
کھیل

پاک افغان سیریز کیلئے کن اہم کھلاڑیوں کو آرام دیا جائیگا؟ قومی ٹیم کا اعلان کل متوقع

تینوں کرکٹرز کو نیوزی لینڈ کے خلاف بھی ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز میں آرام دیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے: ذرائع— فوٹو: فائل
تینوں کرکٹرز کو نیوزی لینڈ کے خلاف بھی ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز میں آرام دیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے: ذرائع— فوٹو: فائل

افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان پیر کو متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو آرام کرانے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ حارث رؤف کو بھی آرام دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی آرام کرانے کے حوالے سے ردعمل کا جائزہ لے رہا ہے، تینوں کرکٹرز کو آرام صرف افغانستان کے خلاف سیریز تک محدود ہونے کا امکان نہیں، انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف بھی ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز میں آرام دیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

صائم ایوب، اعظم خان، احسان اللہ اسکواڈ میں شامل ہوں گے جبکہ آل راؤنڈر عماد وسیم کی بھی اسکواڈ میں واپسی کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ شاہین آفریدی سے کپتانی کے حوالے سے بات چیت بھی ہو گئی ہے، فارم اور پی ایس ایل میں اچھی قیادت کے باعث شاہین آفریدی کو وائٹ بال کے نائب کپتان شاداب خان پر ترجیح دی جا رہی ہے۔

پاکستان نے افغانستان کے خلاف شارجہ میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔

مزید خبریں :