Time 17 مارچ ، 2023
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ کا عمران خان کو ساڑھے چار بجے پیش ہونے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم زمان پارک میں پولیس آپریشن اور دفعہ 144 کے خلاف درخواستوں پر سماعت کررہے ہیں/ فائل فوٹو
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم زمان پارک میں پولیس آپریشن اور دفعہ 144 کے خلاف درخواستوں پر سماعت کررہے ہیں/ فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ساڑھے چار بجے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم زمان پارک میں پولیس آپریشن اور دفعہ 144 کے خلاف درخواستوں پر سماعت کررہے ہیں جس سلسلے میں آئی جی پنجاب اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔

سماعت کے آغاز پر عمران خان کے وکیل اشتیاق چوہدری نے چیئرمین پی ٹی آئی کے طے کیے گئے ٹی او آرز پڑھ کر سنائے۔

اس پر جسٹس طارق سلیم نے کہا کہ اس معاہدےکو دوبارہ ڈرافٹ کریں اس کی لینگویج ٹھیک نہیں، یہ ٹی او آرز کا لفظ ٹھیک نہیں ہے۔

عدالت نے کہا کہ یہ طے شدہ قانون ہے، تفتیش کو ہم نہیں روک سکتے۔

عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل آنے کے لیے تیار ہیں پولیس سکیورٹی کا انتظام کردے۔

بعد ازاں عدالت نے عمران خان کو ساڑھے 4 بجے طلب کرلیا۔

مزید خبریں :