19 مارچ ، 2023
پاکستان میں گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ ہوگیا۔
ملک میں چند مہینے پہلے 4 ہزار روپے میں ہونے والا ڈائیلیسزکا ایک سیشن ساڑھے پانچ ہزار تک جا پہنچا۔
سی ای او پاکستان کڈنی سینٹر ڈاکٹر خلیل الرحمان کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث گردوں کے علاج میں استعمال ہونے والے آلات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
ڈاکٹر خلیل الرحمان کے مطابق علاج کی لاگت بڑھنے سے پاکستان کڈنی سینٹر جیسے رفاہی اداروں کو مشکلات پیش آ رہی ہیں، اندازے کے مطابق پاکستان میں دو کروڑ سے زائد بالغ افراد گردوں کے مرض میں مبتلا ہیں۔