دنیا

جرمنی سے فرانس جانیوالی پرواز منزل پر پہنچنے کے بجائے سوا 8 گھنٹے فضا میں کیوں رہی؟

یہ طیارہ اڑان کے سوا 8 گھنٹے بعد فرینکفرٹ ائیرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کر گیا/ فوٹو فائل
یہ طیارہ اڑان کے سوا 8 گھنٹے بعد فرینکفرٹ ائیرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کر گیا/ فوٹو فائل

جرمنی سے گواڈیلوپ جانے والی پرواز منزل پر پہنچنے کی بجائے درمیان راستے سے ہی سوا 8 گھنٹے بعد واپس فرینکفرٹ اتر گئی۔ 

کنڈور ائیر لائنز کی پرواز ڈی ای 3800 گزشتہ روز جرمنی کے شہر فرینکفرٹ ائیرپورٹ سے مقامی وقت کے مطابق 01:13 پر فرانسیسی حکومت کے زیر انتظام جزیرے گواڈیلوپ کے شہر پوائنٹ-اے-پیٹر کے لیے روانہ ہوئی۔

بوئنگ 767 چار گھنٹے کا طویل سفر طے کرکے معمول کی 35 ہزار فٹ کی بلندی اور 850 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے منزل کی طرف رواں دواں تھا کہ روانگی کے ٹھیک 4 گھنٹے بعد پائلٹ نے ازورس پر یو ٹرن لیا۔ 

یہ طیارہ اڑان کے سوا 8 گھنٹے بعد فرینکفرٹ ائیرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کر گیا۔ 

اس پرواز کی لائیو ٹریکنگ کرنے والے ایوی ایشن ماہرین سوشل میڈیا پر مختلف تجزیے کرتے رہے تاہم بعد ازاں منزل پر موسم کی انتہائی خرابی کی غیر مصدقہ وجہ سامنے آئی۔

مزید خبریں :