24 مارچ ، 2023
ملک میں کورونا وائرس کےکیسز میں اضافہ ہوا ہے اور مثبت کیسز کی شرح ساڑھے تین فیصد سے اوپر چلی گئی ہے۔
قومی ادارہ صحت اسلام آباد کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 150کیسز سامنے آئے ہیں۔
قومی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث ایک مریض دم توڑ گیا جب کہ 22 کی حالت تشویش ناک ہے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 58 فیصد ہوگئی ہے۔