Time 28 مارچ ، 2023
کھیل

شاداب خان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بن گئے

افغانستان کے عثمان غنی عبداللہ شفیق کے ہاتھوں کیچ ہوکر شاداب خان کا 100 واں شکار بنے— فوٹو: پی سی بی
افغانستان کے عثمان غنی عبداللہ شفیق کے ہاتھوں کیچ ہوکر شاداب خان کا 100 واں شکار بنے— فوٹو: پی سی بی

پاکستان کے شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی اور وہ مینز ٹی ٹوئنٹی میں یہ کارنامہ سر انجام دینے والے پہلے پاکستانی جبکہ مجموعی طور پر ساتویں بولر بن گئے۔

شاداب خان نے یہ سنگ میل شارجہ میں افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انجام دیا، یہ ان کے کیرئیر کا 87 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل تھا۔

افغانستان کے عثمان غنی عبداللہ شفیق کے ہاتھوں کیچ ہوکر شاداب خان کا 100 واں شکار بنے۔

اس میچ میں شاداب نے مجموعی طور پر تین وکٹیں حاصل کیں۔

وہ مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 100 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی اور مجموعی طور پر ساتویں بولر ہیں، ان سے قبل ٹم ساؤتھی، شکیب الحسن، راشد خان، اش سودھی، لاستھ ملنگا اور مستفیض الرحمن بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرچکے ہیں۔

پاکستان کی ندا ڈار نے خواتین ٹی ٹوئنٹی میں وکٹوں کی سنچری مکمل کررکھی ہے، وہ 126 وکٹوں کے ساتھ خواتین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بولر بھی ہیں۔

مزید خبریں :