دنیا
Time 30 مارچ ، 2023

آفس کی کرسی پر جھگڑا، ملازم نے اپنے کولیگ کو گولی ماردی

یہ لڑائی منگل کے روز شروع ہوئی، بدھ کو ملزم نے وشال کو گولی ماری__فوٹو: بھارتی میڈیا
یہ لڑائی منگل کے روز شروع ہوئی، بدھ کو ملزم نے وشال کو گولی ماری__فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارت کے شہر گوروگرام میں انتہائی افسوسناک اور عدم برداشت کا واقعہ پیش آیا جہاں ایک مالیاتی کمپنی کے ملازم نے اپنے ہی کولیگ کو گولی ماردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی شام پیش آیا جب 23 سالہ وشال کی اپنے کولیگ امن جانگڑا سے آفس میں کرسی پر بحث شروع ہوئی جو ایک بڑی لڑائی میں تبدیل ہوگئی۔

پولیس کے مطابق وشال گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کرایا۔

وشال کے مطابق یہ لڑائی منگل کے روز شروع ہوئی تھی جب میری امن سے میری جگہ کی کرسی پر بحث ہوئی، چھٹی کا وقت ہوگیا تھا اس لیے میں غصے سے آفس سے نکل گیا۔

وشال کے بیان میں بتایا گیا کہ بدھ کے روز ایک مرتبہ پھر کرسی کو لے کر تکرار شروع ہوئی جس کے بعد وہ جب آفس سے نکل کر سڑک کنارے چل رہا تھا تو امن نے اسے پیچھے سے آکر گولی ماردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم امن کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور جلد اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید خبریں :