Time 03 اپریل ، 2023
پاکستان

کراچی ائیرپورٹ سے جیب کترا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

فوٹو: رپورٹر
فوٹو: رپورٹر

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے ایک جیب کترے کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ملزم عبدالجبار اس سے پہلے بھی کراچی ائیرپورٹ پر مسافروں کی جیبیں کاٹنے میں ملوث رہا جبکہ  ملزم پر اس سے پہلے کراچی ائیرپورٹ پر موبائل فون چوری کرنے کا بھی الزام ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ایس ایف ٹیم نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کی نگرانی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تھا، ملزم نے جیسے ہی مسافر کی جیب پر ہاتھ صاف کیا تو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔

ملزم عبدالجبار سے ائیرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں نے تفتیش کی اور ملزم کو مزید کارروائی کے لیے ائیرپورٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :