Time 03 اپریل ، 2023
کھیل

ویرات کوہلی کے اس نئے ٹیٹو کا مقصد کیا ہے؟

حال ہی میں ویرات کوہلی نے آئی پی ایل سیزن 16 کی شروعات سے قبل سیدھے بازو پر ایک نیا ٹیٹو بنوایا—فوٹو: بھارتی میڈیا
حال ہی میں ویرات کوہلی نے آئی پی ایل سیزن 16 کی شروعات سے قبل سیدھے بازو پر ایک نیا ٹیٹو بنوایا—فوٹو: بھارتی میڈیا

یہ سب ہی جانتے ہیں کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی دنیا کے بہترین بیٹرز میں سے ایک ہیں، وہ کرکٹ کے ساتھ اپنی شخصیت ، باڈی اور فیشن پر بھی کافی کام کرتے ہیں۔

حال ہی میں ویرات کوہلی نے آئی پی ایل کی شروعات سے قبل سیدھے  بازو پر ایک نیا ٹیٹو بنوایا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہورہی ہیں، صارفین کی جانب سے بھارتی کرکٹر کے نئے ٹیٹو کو پسند بھی کیا جارہا ہے۔

 کوہلی نے یہ ٹیٹو کیوں بنوایا؟

کوہلی کے بازو پر بنا یہ ٹیٹو کِھلے ہوئے ایک پھول کی پنکھڑیوں کی طرح نظر آتا ہے جس کے ارد گرد خوبصورتی کے ساتھ ڈیزائن بنایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس ٹیٹو کو بنانے والے آرٹسٹ سنی بھانوشالی نے بتایا کہ  کوہلی اپنے پرانے ٹیٹو کو چھپانے کے لیے ایک نیا ٹیٹو بنوانا چاہتے تھے، یہ نیا ٹیٹو ویرات کی روحانیت کی عکاسی کرے گا، یہ ڈیزائن تمام چیزوں کے باہمی تعلق کی نمائندگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ  واضح تھا کہ یہ ٹیٹو کوہلی کے لیے بہت معنی رکھتا ہے اور وہ اسے صحیح طریقے سے  بنوانے کے لیے کافی پرعزم تھے اس لیے  انہوں نے اپنے دل اور روح کو اس ڈیزائن میں ڈالا اور اسے مکمل کیا۔

مزید خبریں :