Time 03 اپریل ، 2023
پاکستان

پی آئی اے کی کراچی سے ٹورنٹو کی پرواز کی اوسلو ائیرپورٹ پرمیڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

قومی ائیر لائن پی آئی اے کی کراچی سے ٹورنٹو کی پرواز نے ناروے کے  اوسلو ائیر پورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 783 میں سوار مسافر سید جاوید کی حالت بگڑ گئی تھی، مسافر کا بلڈ پریشر کم ہونے اور بے ہوشی طاری ہونے کے سبب فوری طبی امداد کی فراہمی ناگزیر ہوئی۔

حکام کا کہناہے کہ پرواز میں موجود 3 ڈاکٹرز نے مسافر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی لیکن مسافر کی حالت ٹھیک نہ ہونے پر متفقہ رائے سے ایمرجنسی ڈکلیئر کی گئی۔

اس کے بعد کپتان نے اوسلو ائیرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی کی بنیاد پر جہازکو اتارنے کی اجازت طلب کی اور پھر ایمبولینس طلب  کرتے ہوئے لینڈنگ کے بعد مسافر کو مکمل طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی جان بچالی گئی۔

ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 783 نے دوبارہ اوسلو ائیرپورٹ سے ٹورنٹو کے لیے اڑان بھرلی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی میڈیکل لینڈنگ کے سبب پرواز 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

مزید خبریں :