دنیا
Time 05 اپریل ، 2023

بھارت میں کورونا کا خطرہ پھر سر اٹھانے لگا، 24 گھنٹوں میں 15 اموات رپورٹ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارت میں کورونا وائرس کا خطرہ ایک بار پھر بڑھنے لگا ہے اور 24 گھنٹوں میں 4 ہزار سے زائد کیسز  اور 15 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 4 ہزار  435 کیسز  اور  15اموات سامنے آئی ہیں، یہ گزشتہ سال ستمبرکے بعدکورونا کیسز میں  سب سےزیادہ اضافہ ہے۔

بھارتی محکمہ صحت کےمطابق کورونا مثبت کیسز کی یومیہ شرح 3.38 ریکارڈکی گئی، جب کہ کورونا سے اموات مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، نئی دہلی، گجرات، ہریانہ، کرناٹک اور  راجستھان میں رپورٹ ہوئیں۔

بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک ہلاک افراد کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جو کہ دنیا میں امریکا کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

بھارتی حکومت نے لوگوں سے محتاط رہنےکی اپیل کرتے ہوئے انہیں عوامی مقامات پر ماسک پہننے اور فاصلہ برقرار  رکھنےکی ہدایت کی ہے۔


مزید خبریں :