Time 10 اپریل ، 2023
پاکستان

پی ٹی آئی کی پختونخوا میں انتخابات سے متعلق درخواست اعتراضات کیساتھ واپس

کے پی انتخابات کیلئے درخواست کی عدالتی فیس ادا نہیں کی: رجسٹرار سپریم کورٹ۔ فوٹو فائل
کے پی انتخابات کیلئے درخواست کی عدالتی فیس ادا نہیں کی: رجسٹرار سپریم کورٹ۔ فوٹو فائل

سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا الیکشن کے لیے دائر درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی گئی۔

رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا الیکشن سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی۔

رجسٹرار آفس کے مطابق پی ٹی آئی نے کے پی انتخابات کے لیے درخواست کی عدالتی فیس ادا نہیں کی، پی ٹی آئی نے آئینی درخواست دائر کرنے کی واضح وجوہات دائر نہیں کیں۔

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے یہ اعتراض بھی عائد کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی درخواست میں صفحات واضح نہیں ہیں، پی ٹی آئی کی کے پی انتخابات سے متعلق درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس کی جاتی ہے۔

مزید خبریں :