Time 13 اپریل ، 2023
کاروبار

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک اور اہم ورچوئل اجلاس آج ہوگا

وزیرخزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف کی ڈپٹی ایم ڈی اینٹونیٹ سیہ سے میٹنگ کریں گے/ فائل فوٹو
وزیرخزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف کی ڈپٹی ایم ڈی اینٹونیٹ سیہ سے میٹنگ کریں گے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک اور اہم ورچوئل اجلاس آج ہوگا۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف کی ڈپٹی ایم ڈی اینٹونیٹ سیہ سے میٹنگ کریں گے جس میں وزارت خزانہ، اقتصادی امورکے سیکرٹریز اور گورنراسٹیٹ بینک واشنگٹن سےشریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی ٹیم کے دیگر ارکان بھی ورچوئل اجلاس میں شرکت کریں گے جب کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کی بحالی پرتبادلہ خیال کیاجائےگا، فریقین کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے سے متعلق پیش رفت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار ملک کی معاشی صورتحال اور اصلاحات پر بریفنگ دیں گے، پاکستان کی طرف سے اسٹاف لیول معاہدےکی پیشگی شرائط پر عملدرآمد سےآگاہ کیاجائےگا۔